ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایمس کے باہر ڈاکٹروں نے این ایم سی بل کی مخالفت میں مظاہرہ کیا

ایمس کے باہر ڈاکٹروں نے این ایم سی بل کی مخالفت میں مظاہرہ کیا

Tue, 30 Jul 2019 12:27:46    S.O. News Service

نئی دہلی، 30جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) کے اعلان پر نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) بل، 2019 کی مخالفت میں پورے ملک سے 5,000سے زائد ڈاکٹروں، میڈیکل طالب علم اور صحت کے شعبے سے منسلک پیشہ وروں نے یہاں ایمس سے نرمان وہار تک مارچ نکال کر مظاہرہ میں حصہ لیا۔آئی ایم اے ملک میں ڈاکٹروں اور میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کی سب سے بڑی تنظیم ہے، جس میں تقریبا تین لاکھ رکن ہیں۔این ایم سی بل میڈیکل کونسل آف انڈیا (ایم سی آئی) کی جگہ لے لے گا اور آئی ایم اے اس بل کی مخالفت کر رہا ہے۔آئی ایم اے کے قومی صدر شاتنو سین نے کہاکہ این ایم سی،طبی تعلیم کے نظام میں پیش کیا گیا اب تک کا سب سے خراب بل ہے اور بدقسمتی سے وزیر صحت جو خود ایک ڈاکٹر ہیں، وہ اپنے ہی تعلیمی نظام کو برباد کرنے پر آمادہ ہیں۔ہم لوگ کسی بھی قیمت پر اس ظلم کو قبول نہیں کریں گے۔مظاہرین حراست میں لیا گیا اور بعد میں انہیں چھوڑ دیا گیا۔آئی ایم اے کے قومی صدر  ڈاکٹر راجن شرما نے کہا کہ بل میں دفعہ 32 کو شامل کرنے سے نیم حکیم کو قانونی حیثیت مل جائے گی جس سے عوام کی زندگی خطرے میں پڑسکتی ہے۔


Share: